27 views
سجدہ میں پاؤں مشرق کی طرف ہو جائے تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟
(۱۳۲)سوال: نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں پیروں کی انگلیاں جو قبلہ رخ ہونی چاہئیں اگر وہ دوسرے رخ مشرق وغیرہ کی طرف ہوجائیں تو کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد کمال الدین ، میرٹھ
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: نماز تو درست ہو جائے گی؛ مگر بلا عذر ایسا نہیں چاہئے، کیوں کہ مسنون یہ ہے کہ پاؤں کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔
’’عن البراء قال کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا رکع بسط ظہرہ وإذا سجد وجہ أصابعہ قبل القبلۃ فتفلج‘‘(۱)

(۱) السنن الکبری للبیہقي، ’’باب یضم أصابع یدیہ في السجود‘‘: ج۲، ص: ۱۶۲، رقم: ۲۶۹۔(شاملہ)
(ویستقبل بأطراف أصابع رجلیہ القبلۃ، ویکرہ إن لم یفعل) ذلک، (قولہ ویکرہ إن لم یفعل ذلک) کذا في التجنیس لصاحب الہدایۃ۔ وقال الرملی في حاشیۃ البحر: ظاہرہ أنہ سنۃ، وبہ صرح في زاد الفقیر اہـ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي‘‘: ج۲، ص: ۲۱۰؛ و جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ، ’’الباب الربع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث في سنن الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۳۲؛ وأحمد بن محمد،  حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان سننھا‘‘: ج۱، ص: ۲۶۷؛ وعثمان بن علی، تبیین الحقائق، ’’کتاب الصلاۃ: فصل الشروع في الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص400

answered Jan 16 by Darul Ifta
...