25 views
سجدہ میں ’’ربّنا لک الحمد‘‘ پڑھ دیا:
(۱۳۴)سوال: زید نماز کے دوران سجدہ میں جاتے وقت کہا ’’سمع اللّٰہ لمن حمدہ‘‘ اور سجدہ میں کہا ’’ربنا لک الحمد‘‘ ا ور سجدہ کی تسبیح بھی پڑھی کیا زید کی نماز ہوگئی یا کچھ فرق واقع ہوا؟ مدلل مفصل جواب سے نوازیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ظریف احمد صدیقی، میرٹھ
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز اس صورت میں درست ہوگئی ہے سجدہ سہو یا اعادہ کی ضرورت نہیں۔ اس لیے کہ تسبیحات کو الگ الگ مواقع پر پڑھنا مستحب ہے واجب نہیں ہے۔(۱)

(۱) سننہا رفع الیدین للتحریمۃ … وتکبیر الرکوع وتسبیحہ ثلاثا وأخذ رکبتیہ بیدیہ وتفریج أصابعہ وتکبیر السجود والرفع وکذا الرفع نفسہ وتسبیحہ ثلاثا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث في سنن الصلاۃ وآدابہا وکیفیتہما‘‘: ج۱، ص: ۱۳۰)
کذا في الدر المختار للحصکفي مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في التبلیغ خلف الإمام‘‘: ج۲، ص: ۱۷۳۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص401

 

answered Jan 16 by Darul Ifta
...