49 views
مکبّر کا حکم:
(۱۳۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین وشرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
(۱)نماز میں مکبر کا مقرر کرنا کس درجہ میں آتا ہے فرض، واجب، سنت یا مستحب؟
(۲) اگر مصلیان کی تعداد کم ہو او رامام صاحب کی آواز بآسانی پہنچ سکتی ہو تو اس صورت میں مکبر مقرر کرنا کیسا ہے؟
(۳) مکبر کیسے شخص کو مقرر کرنا چاہیے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرائیل، محی الدین پور
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: (۱) اگر امام کی آواز مقتدیوں تک نہ پہنچ سکتی ہو، تو مکبر مقرر کرنا مستحب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات میں جب آپ کی آواز کمزور ہوگئی تھی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ کی آواز کو لوگوں تک پہنچایا تھااس لیے یہ عمل بہتر ہے۔
(۲) اگر خود بخود امام کی آواز پہنچ رہی ہو، تو وہاں مکبر مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
(۳) جو شخص نماز میں ہواور اس نے نماز میں تکبیر تحریمہ کے ساتھ تکبیر کی نیت کی ہو اسی کو مکبر ہونا چاہیے خارجِ نماز کوئی شخص مکبر نہیں بن سکتا ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص صرف بات پہوچانے کی نیت کرے خود اپنی تکبیر تحریمہ کی نیت نہ کرے تو نہ اس کی نماز ہوگی اور نہ ہی اس کی تکبیر کی اقتدا کرنے والوں کی نماز ہوگی۔
’’إعلم أن الإمام إذا کبر للافتتاح فلابد لصحۃ صلاتہ من قصدہ بالتکبیر الإحرام، و إلا فلا صلاۃ لہ إذا قصد الإعلام فقط، فإن جمع بین الأمرین بأن قصد الإحرام و الإعلان للإعلام فذلک ہو المطلوب منہ شرعا، وکذلک المبلغ إذا قصد التبلیغ فقط خالیاعن قصد الإحرام فلا صلاۃ لہ، ولا لمن یصلي بتبلیغہ في ہذہ الحالۃ لأنہ اقتدی بمن لم یدخل في الصلاۃ، فإن قصد بتکبیرہ الإحرام مع التبلیغ للمصلین فذلک ہو المقصود منہ شرعا، کذا في فتاویٰ الشیخ محمد بن محمد الغزي‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في التبلیغ  خلف الإمام‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۱، مکتبہ: زکریا دیوبند
لکن إذا کان بقرب الإمام یسمع التکبیرات منہ فأما إذا کان یبعد منہ یسمع من المکبّرین یأتي بجمیع ما یسمع۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب السابع عشر في صلاۃ العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۲)
ولقولہ … یقتدی بہ أبو بکر رضي اللّٰہ عنہ وقال کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یصلي بالناس وکان أبو بکر مبلغاً۔ (العیني، البنایۃ، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۶۱، مکتبہ: نعیمیہ دیوبند
)
 

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص:  405

answered Jan 16 by Darul Ifta
...