22 views
دونوں سجدوں کے درمیان کی دعاء:
(۱۳۹)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: میں دونوں سجدوں کے درمیان دعا پڑھتاہوں ’’اللھم اغفرلي وارحمني واجبرني‘‘، اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہوئے۔ تو دونوں سجدوں کے درمیان اس دعا کو پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شاہ عالم، بارہ بنکی
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دونوں سجدوں کے درمیان دعاء پڑھنا منقول ہے؛ البتہ باجماعت فرض نماز میں تخفیف کا حکم ہے؛ اس لیے جماعت کی نماز میں مناسب نہیں، ہاں نوافل میں یا تنہا فرض نماز پڑھنے کی صورت میں اس کی اجازت ہے، اسی طرح اگر مقتدی ایسے ہوں جن کو اس سے گرانی نہ ہو، تو پھر باجماعت نمازوں میں بھی پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔(۲)
(۲) وعن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان  یقول بین السجدتین ’’اللہم اغفرلي وارحمني وعافني واہدني وارزقني۔ (أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الدعاء بین السجدتین‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۳، رقم: ۸۵۰)
ہکذا أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ: باب ما یقول بین السجدتین‘‘: ج ۱، ص: ۶۳، رقم: ۲۸۴، مکتبہ: نعیمیہ دیوبند۔

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص:  406

 

answered Jan 16 by Darul Ifta
...