19 views
آمین بالجہر پر لڑائی جھگڑا کرنا:
(۱۴۱)سوال: ہمارے گاؤں میں ایک شخص اہل حدیث ہے وہ سب ہم حنفیوں سے لڑتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ سب آمین بالجہر کریں ہر روز مسجد میں بھی ہنگامہ رہتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد یعقوب، دیوبند
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: ہمارے امام اعظم ابوحنیفہؒ کے نزدیک آمین سراً کہی جائے گی جہراً نہیں، وہ شخص اگر اہل حدیث ہے تو اس کو خود ہی اپنے مذہب پر عمل کرلینا چاہئے دوسروں کو بہکاتا اور جھگڑتا ہے تو اس کو سختی کے ساتھ منع کردینا چاہئے۔(۱)
(۱) عن علقمۃ بن وائل، عن أبیہ، أن النبيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قرأ (غیر المغضوب علیہم ولاالضالین)، فقال: آمین وخفض بہا صوتہ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبوب الصلاۃ، باب ماجاء في التأمین‘‘: ج ۱، ص:۵۸، رقم: ۲۴۸)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إذا قال الإمام غیر المغضوب علیہم ولاالضّالین، فقولوا: آمین۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ: جہرالمأموم بالتأمین‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۸، رقم: ۱۵۶)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إذا قال الإمام (ولاالضالین)، فقولوا: آمین، فإن الإمام، یقولہا۔ (رواہ أحمد والنسائي والدارمي وإسنادہ صحیح، ’’أوجز المسالک: التأمین خلف الإمام‘‘: ج۱، ص: ۲۵۲)
حدثنا بندارنا یحییٰ بن سعید وعبد الرحمن بن مہدي قالا: ناشعبۃ عن سلمۃ بن کہیل عن حجر بن عنبس عن علقمۃ بن وائل عن أبیہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قرأ غیر المغضوب علیہم ولاالضَّآلین، وقال آمین، وخفض بہا صوتہ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ، باب ماجاء في التأمین‘‘: ج ۱، ص: ۵۸، رقم: ۲۴۸)

 

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص:  408

answered Jan 16 by Darul Ifta
...