20 views
امام کا بلند آواز سے پڑھنا:
(۱۴۴) سوال: کیا فرماتے ہیں علماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
مقتدیوں تک آواز پہونچانے کے لیے بلند آواز سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: جعفر حسین، سہارنپور
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مقتدیوں تک آواز پہونچانے کے لیے بلند آواز سے پڑھنا نہ صرف جائز ہے بلکہ ضروری ہے۔(۱)
(۱) اقتداء الناس بالنبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم في مرض موتہ وہو قاعد وہم قیام وہو آخر أحوالہ، فتعین العمل بہ بنائً علی أنہ علیہ الصلاۃ والسلام کان إماماً وأبوبکر مبلغاً للناس تکبیرہ، وبہ استدل علی جواز رفع المؤذنین أصواتہم في الجمعۃ وغیرہما۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۳۶۴)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص:  410

answered Jan 16 by Darul Ifta
...