61 views
نماز کے بعد دعاء میں منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھنا:
(۱۵۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: نماز کے بعد دعاء میں منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھنا اور اس کو ضروری سمجھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: خلیل احمد، ہریدوار
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دعا سے فارغ ہونے پر بہت سے کلمات احادیث میں منقول ہیں، ان کو پڑھ لیا جائے، اس میں کلمہ طیبہ بھی ہے اور ’’سبحان ربک رب العزت عما یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰہ رب العٰلمین‘‘ ہے(۱) اور ’’برحمتک یا أرحم الراحمین‘‘ بھی ہے، ان میں سے کسی کو ایسا لازم اور ضروری نہ سمجھنا چاہیے کہ اس کے سوا دوسرے کو ناجائز سمجھنے لگے؛ اس لیے جیسابھی موقع اور اتفاق ہو، اس پر عمل کر لیا جائے اور ان مذکورہ کلمات میں جو بھی یاد آ جائے دعا کے ختم پر پڑھ لیا جائے، خواہ کلمہ طیبہ ہی ہو یا اور کوئی مذکورہ جملہ ہو۔(۲)

(۱) سورۃ الصافات: ۱۸۰، ۱۸۱، ۱۸۲۔
(۲) آداب الدعاء مسح وجہہ بیدیہ بعد فراغہ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الدعوات، الفصل الثاني‘‘: ج ۵، ص: ۱۲۶، رقم: ۲۲۴۳)
وعن السائب بن یزید رضي اللّٰہ عنہ عن أبیہ (أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا دعا رفع یدیہ مسح وجہہ بیدیہ روی البیھقي، الأحادیث الثلاثۃ في ’’الدعوات الکبیر۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الدعوات: الفصل الثالث‘‘: ج۵، ص: ۱۳۲، رقم: ۲۲۵۵)  
عن فضالۃ بن عبید، قال: بینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قاعد إذ دخل رجل فصلی فقال: اللہم اغفر لي وارحمني، فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: عجلت أیہا المصلي، إذا صلیت فقعدت فاحمد اللّٰہ بما ہو أہلہ، وصل علي ثم أدعہ۔ قال: ثم صلی رجل آخر بعد ذلک فحمد اللّٰہ وصلی علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال لہ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أیہا المصلي أدع تجب۔ قال أبو عیسیٰ: وہذا حدیث حسن، وقد رواہ حیوۃ بن شریح، عن أبي ہاني، وأبو ہانئ اسمہ: حمید بن ہاني، وأبو علي الجنبي اسمہ: عمرو بن مالک۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الدعوات عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب،‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۹، رقم: ۳۴۷۶)
الرابعۃ: یستحب للداعي أن یقول آخر دعائہ کما قال أہل الجنۃ: وآخر دعواہم أن الحمد للّٰہ رب العالمین۔ (أبو عبد اللّٰہ محمد بن أحمد القرطبي، الجامع لأحکام القرآن، ’’سورۃ یونس: ۱۱‘‘: ج ۳، ص: ۴۸)
فصل في آداب الدعاء … وتقدیم علی صالح … والثناء علی اللّٰہ تعالیٰ والصلاۃ علی نبیہ أولا وآخرا۔ (تحفۃ الذاکرین للشوکاني علی الحصن الحصین: ص: ۴۶، مکتبہ: طیبہ مدینہ منورہ)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص419


 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...