24 views
جماعت کے بعد دعائے ثانیہ درست ہے یا نہیں؟
(۱۵۸)سوال: جماعت کے بعد دعاء ثانیہ جائز ہے یا نہیں؟ جیسا کہ بعض جگہ رواج ہے کہ سنتوں سے فارغ ہو کر امام دعاء ثانیہ کراتے ہیں جو امام ایسا کرتا ہے اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ظفر احمد، کشمیر
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: کسی بھی نماز کے بعد دعاء باعث قبولیت ہے؛ لیکن سنن یا خطبہ عید کے بعد اس طرح دعا ثابت نہیں، اس لیے اس کا التزام کرنا اور نہ کرنے والے کو ملامت کرنا درست نہیں ہے، ہاں اگر اتفاقاً کوئی دعاء کرے خواہ سب مل کر کریں اور اس کو لازم یا شرعاً ضروری نہ سمجھیں تو اس میں بھی مضائقہ نہیں الحاصل التزام درست نہیں ہے۔(۱)

(۱)لأن الشارع إذا لم یعین علیہ شیئاً تیسیراً علیہ کرہ لہ أن یعین۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ: مطلب : السنۃ تکون سنۃ عین وسنۃ کفایۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۵، زکریا دیوبند)
ورحم اللّٰہ طائفۃ من المبتدعۃ في بعض أقطار الہند حیث واظبوا علی أن الإمام ومن معہ یقومون بعد المکتوبۃ بعد قرائتہم اللہم أنت السلام ومنک السلام الخ ثم إذا فرغوا من فعل السنن والنوافل یدعوا الإمام عقب الفاتحۃ جہراً بدعاء مرۃً ثانیۃ والمقتدون یؤمنون علی ذلک وقد جری العمل منہم بذلک علی سبیل الالتزام والدوام حتی أن بعض العوام اعتقدوا أن الدعاء بعد السنن والنوافل باجتماع الإمام والمأمومین ضروري واجب حتی أنہم إذا وجدوا من الإمام تاخیراً لأجل اشتغالہ بطویل السنن والنوافل اعترضوا علیہ قائلین: نحن منتظرون للدعاء ثانیاً وہو یطیل صلاتہ وحتی أن متولي المساجد یجبرون الإمام الموظف علی ترویج ہذا الدعاء المذکور بعد السنن والنوافل علی سبیل الالتزام، ومن لم یرض بذلک یعزلونہ عن الإمامۃ ویطعنونہ ولا یصلون خلف من لا یصنع بمثل صنیعہم، وأیم اللّٰہ! أن ہذا أمر محدث فيالدین … وأیضاً ففي ذلک من الحرج ما لایخفی وأیضاً فقد منا أن المندوب ینقلب مکروہاً إذا رفع عن رتبتہ لأن التیمن مستحب في کل شيء من أمور العبادات لکن لما خشی ابن مسعود أن یعتقدوا وجوبہ أشار إلی کراہتہ فکیف بمن أصر علی بدعۃ أو منکر؟ … کان ذلک بدعۃ في الدین محرمۃ۔ (ظفر أحمد العثماني، إعلاء السنن: ج ۳، ص: ۲۰۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص424

answered Jan 17 by Darul Ifta
...