43 views
فرض نماز کے بعد کی مسنون دعاء:
(۱۵۹)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام:  فرض نماز کے سلام کے بعد ’’اللہم أنت السلام الخ‘‘ پڑھنا ہی مسنون ہے یا اس کی جگہ اور کوئی دعاء بھی پڑھی جا سکتی ہے؟ ایک شخص کہتا ہے کہ ’’اللہم أنت السلام الخ‘‘ سے ہی سنت ادا ہوگی دوسری دعاء سے سنت ادا نہ ہوگی؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی محمد عابد، ہریدوار
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بے شک فرائض کے بعد ’’اللّٰہم أنت السلام الخ‘‘ والی دعاء مسنون ہے؛ اس لیے اکثر اسی کو پڑھا جاتا ہے، لیکن دوسری دعاء یا درود شریف پڑھنے سے؛ بلکہ اس قدر خاموش بیٹھنے سے بھی سنت ادا ہوجاتی ہے، لہٰذا کسی دوسری دعاء کو خلاف سنت کہنا صحیح نہیں ہے۔(۱)

(۱) عن ثوبان رضي اللّٰہ عنہ قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ إذا انصرف من صلاتہ استغفر ثلاثا وقال: اللہم أنت السلام ومنک السلام تبارک ذو الجلال والإکرام، قال الولید: فقلت للأوزاعي: کیف الاستغفار؟ قال تقول استغفر اللّٰہ، استغفر اللّٰہ۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ: باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۸، رقم: ۵۹۱)
عن کعب بن عجرۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: معقباتٌ لا یخیب قائلہن، أو فاعلہن، دبر کل صلاۃ مکتوبۃ ثلاثٌ وثلاثون تسبیحۃ، ثلاث وثلاثون تحمیدۃ وأربعٌ وثلاثون تکبیرۃ۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ: باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۸، رقم: ۵۹۶)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم من سبح اللّٰہ في دبر کل صلاۃ ثلاث وثلاثین وحمد اللّٰہ ثلاث وثلاثین وکبر اللّٰہ ثلاث وثلاثین فتلک تسعۃ وتسعون، وقال تمام المأۃ لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شيء قدیر غفرت خطایاہ وإن کانت مثل زبد البحر۔ (أخرجہ مسلم  في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ: باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۸، رقم: ۵۹۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص425

 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...