21 views
تسبیح فاطمی کے وقت مقتدیوں کا آگے پیچھے ہونا:
(۱۶۰)سوال:  عصر اور فجر کی نماز کے بعد امام صاحب مقتدیوں کی طرف منہ کرکے بیٹھ جاتے ہیں اور تسبیح فاطمی پڑھتے ہیں اور کچھ مقتدیوں میں سے صف سے آگے پیچھے نکل کر بیٹھ جاتے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صف سے آگے پیچھے نکل کر بیٹھنا منافقوں کا عمل ہے ان کا یہ کہنا درست ہے یا غلط ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمدلقمان کاظمی ،راجوپوری
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں نمازپوری ہوجانے کے بعد اتفاقاً دو چار آدمیوں کا صف سے الگ یا تھوڑا ہٹ کر تسبیح پڑھنے والوں کو منافق کہنا درست نہیں تسبیح کے دوران صف سے تھوڑا آگے پیچھے ہوجانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔(۱)

(۱)عن أنس بن مالک، قال: أخَّرَ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الصلاۃ ذات لیلۃ إلی شطر اللیل، ثم خرج علینا، فلما صلی أقبل علینا بوجہہ، فقال: إن الناس قد صلوا ورقدوا، وإنکم لن تزالوا في صلاۃ ما انتظرتم الصلاۃ، (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأذان، باب یستقبل الإمام الناس إذ سلّم‘‘: ج۱، ص: ۱۱۷، رقم: ۸۴۷: )
یستحب للإمام التحول لیمین القبلۃ یعني یسار المصلي لتنفل أو وردٍ۔ وخیرہ في المنیۃ بین تحویلہ یمینا وشمالا وأماما وخلفا وذہابہ لبیتہ، واستقبالہ الناس بوجہہ۔ (ابن عابدین،در المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فیما لو زاد علی العدد في التسبیح عقب الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۴۸)
و یستحب أن یستقبل بعدہ أي بعد التطوع وعقب الفرض إن لم یکن بعدہ نافلۃ یستقبل الناس إن شاء أن لم یکن في مقابلۃ مصل لما في الصحیحین کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا صلی أقبل علینا بوجہہ وإن شاء الإمام انحرف عن یسارہ وجعل القبلۃ عن یمینہ وإن شاء انحرف عن یمینہ وجعل القبلۃ عن یسارہ وہذا أولیٰ لما في مسلم: کنا إذا صلینا خلف رسول اللّٰہ أحببنا أن نکون عن یمینہ حتی یقبل علینا بوجہہ۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح شرح نور الإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في الأذکار الواردۃ بعد الفرض‘‘: ص: ۱۱۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص426

answered Jan 17 by Darul Ifta
...