70 views
فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا:
(۱۶۸)سوال: کیا فرماتے ہیںعلماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
فرض نماز کے فورا بعد مطلقا دعاکرنا یا اجتماعی دعا کرنا کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص بالکل دعا کرنے سے منع کرے، تو اس کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جاوید، محی الدین پور
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض نمازوں کے بعد دعا کی روایات میں تاکید و ترغیب آئی ہے؛ اس لیے فرض نمازوں کے بعد دعا کا اہتمام ہونا چاہیے اور جب سب لوگ اس کا اہتمام کریں گے، تو اجتماعی دعا کی ہیئت ہوجائے گی، تاہم امام کے ساتھ دعا کو لازم وضروری سمجھنا درست نہیں ہے اس لیے کہ اقتدا ء سلام پر ختم ہوجاتی ہے۔ دعا نماز کا حصہ نہیں ہے؛ اس لیے اس پر اصرار کرنا درست نہیں ہے، جو صاحب نماز کے بعد مطلقا دعا سے منع کرتے ہیں وہ غلط ہے؛ اس لیے کہ نماز کے بعد دعا حدیث سے ثابت ہے۔
’’عن معاذ بن جبل: أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أخذ بیدہ وقال: ’’یا معاذ واللّٰہ إني لأحبک‘‘ فقال: ’’أوصیک یا معاذ لا تدعن في دبر کل صلاۃ تقول: اللہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک‘‘ وأوصی بذلک معاذ الصنابحي، وأوصی بہ الصنابحي أبا عبد الرحمن‘‘
’’حدثنا محمد بن سلمۃ المرادي، حدثنا ابن وہب، عن اللیث بن سعد، أن حنین بن أبي حکیم حدثہ، عن علي بن رباح اللخمي، عن عقبۃ بن عامر قال: أمرني رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أن أقرأ بالمعوذات دبر کل صلاۃ‘‘(۱)
’’حدثنا محمد بن یوسف، قال: حدثنا سفیان، عن عبد الملک بن عمیر، عن وراد کاتب المغیرۃ بن شعبۃ، قال: أملی علي المغیرۃ بن شعبۃ في کتاب إلی معاویۃ: أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یقول في دبر کل صلاۃ مکتوبۃ: لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد، وہو علی کل شيء قدیر، اللہم لا مانع لما أعطیت، ولا معطي لما منعت، ولا ینفع ذا الجد منک الجد، وقال شعبۃ: عن عبد الملک بن عمیر، بہذا، وعن الحکم، عن القاسم بن مخیمرۃ، عن وراد، بہذا، وقال الحسن: ’’الجد: غني‘‘(۱)
’’حدثنا عبید اللّٰہ بن معاذ، قال: حدثنا أبي، حدثنا عبد العزیز بن أبي سلمۃ، عن عمہ الماجشون بن أبي سلمۃ، عن عبد الرحمن الأعرج، عن عبید اللّٰہ بن أبي رافع عن علي بن أبي طالبٍ قال: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا سلم من الصلاۃ قال: ’’اللہم اغفر لي ما قدمت وما أخرت، وما أسررت وما أعلنت‘‘(۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص434

 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...