38 views
فرض نماز کے بعد متصلاً کلمہ طیبہ پڑھنا:
(۱۶۹)سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: کچھ لوگ فرض نماز کے متصلاً بعد سلام پھیرنے کے باوجود کلمہ پڑھتے ہیں ان کا پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ محمود الحسن، کٹیہار
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ طریقہ پرایک رسم بنالی گئی ہے جس کو لازم سمجھا جاتا ہے کہ نماز کا سلام پھیرتے ہی تمام مقتدی کلمہ طیبہ زور زور سے پڑھتے ہیں اگر کوئی نہ پڑھے تو اس کو لعن طعن کرتے ہیں؛ اس لیے ایسا التزام بدعت ہوتا ہے؛ کیوں کہ کلمہ طیبہ کا کسی بھی وقت پڑھنا افضل ہے کسی خاص وقت میں اس کو لازم سمجھنا اس کو بدعت بنا دیتا ہے (۱) ایسی رسمی بدعات سے ہر مسلمان کو پرہیز لازم ہے جب کہ اس میں نقصان بھی ہے کہ مسبوقین کی نماز میں اس سے خلل پیدا ہوگا اور جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل واقع ہوجائے وہ جائز نہیں ہے۔(۲)

(۱) ومنہا وضع الحدود والتزام الکیفیات والہیئات المعینۃ والتزام العبادات المعینۃ في أوقات معینۃ لم یوجد لہا ذلک التعیین في الشریعۃ۔ (الشاطبي، الاعتصام، ’’الباب الأول في تعریف البدع‘‘: ج ۱، ص: ۷۲)
(۲) لما صح عن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ أنہ أخرج جماعۃ من المسجد یہللون ویصلون علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم جہراً وقال ما أراکم إلا مبتدعین۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ: باب الاستبراء، فصل في البیع‘‘: ج ۹، ص: ۵۷۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص436

answered Jan 17 by Darul Ifta
...