24 views
وظیفہ فرض کے بعد پڑھے یا سنت کے بعد؟
(۱۷۳)سوال: احقر فرض نمازوں کے بعد ’’نصر من اللّٰہ وفتح قریب‘‘ وغیرہ وظیفہ پڑھتا ہے، تو پڑھتا رہوں یا ترک کردوں اور بعد فرض پڑھوں یا بعد سنت پڑھوں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ایم مبارک حسین خان، بمبئی
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض نماز کے بعد آپ جو عمل ’’نصر من اللّٰہ وفتح قریب‘‘ وغیرہ پڑھتے ہیں اس کا پڑھنا درست اور جائز ہے؛ لیکن مناسب یہ ہے کہ سنتوں کے بعد پڑھیں، عذر معقول کے بغیر فرض اور سنت میں زیادہ فصل مناسب نہیں۔(۱)
(۱) الأولیٰ أن لا یقرأ الأوراد قبل السنۃ، ولو فعل لابأس بہ۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ: باب النوافل‘‘: ج۱، ص: ۴۴۱)
 فروع: قراء ۃ الأوراد بین الفرض والسنۃ لابأس بہا، قالہ الحلواني : ولو قام في مصلاہ إن شاء قرأ جالسا وإن شاء قرأ قائما، وفي شرح الشہید القیام إلی السنۃ متصلا بالفرض مسنون، وفي الثاني کان النبي علیہ السلام، إذا سلم یمکث قدر ما یقول اللّٰہم أنت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذالجلال والإکرام، ولو تکلم بعد السنۃ قبل الفریضۃ ہل تسقط السنۃ، قیل: تسقط، وقیل: لا (تسقط)، ولکن ثوابہ أفضل من ثوابہ قبل التکلم۔ (العیني، البنایۃ، ’’کتاب الصلاۃ، عدد رکعات التطوع‘‘: ج ۲، ص: ۵۲۰؛ وابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ، الصلاۃ المسنونۃ کل یوم‘‘: ج۲، ص: ۵۲)
فصل (الأذکار الواردۃ بعد الفرض) القیام إلی السنۃ متصلا بالفرض مسنون وعن شمس الأئمۃ الحلواني لابأس بقراء ۃ الأوراد بین الفریضۃ والسنۃ۔ (الشرنبلالي، نورالإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل: الأذکار الواردۃ بعد الفرض‘‘: ج۱، ص: ۳۱۲؛ و حسن بن عمار، مراقي الفلاح، ج۱، ص: ۱۱۸)
لکنہ إن کانت الصلاۃ مما بعدہا سنۃ فالسنۃ وصلہا بالفرض ورجح کراہۃ الفصل بینہا وبین الفرض بالأذکار والأوراد والأدعیۃ ومقابل ما رجح أنہ لابأس بأن یقرأ بینہما الأوراد کما في شرح المنظومۃ لابن الشحنۃ۔ (علي حیدر، درر الحکام، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في الإمامۃ ‘‘ ج۱، ص: ۸۰) (شاملہ)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص439

 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...