92 views
تسبیح فاطمی کا ثواب کیا ہے؟
(۱۸۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام: تسبیح فاطمی فجر و عصر کی طرح ہر نماز کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟ اور اس کا کتنا ثواب ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اشفاق، مظفرنگر
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فجر و عصر میں تو تسبیح فاطمی منقول و معمول ہے ۔ پانچوں نمازوں کے بعد اگر کوئی پڑھے تو اس پر بھی ثواب ہے شرط یہ ہے کہ اس کو لازم نہ سمجھا جائے۔
’’عن کعب بن عجرۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال معقبات لا یخیب قائلہن، أو فاعلہن، دبر کل صلاۃ مکتوبۃ ثلاث وثلاثون تسبیحۃ وثلاث وثلاثون تحمیدۃ وأربع وثلثون تکبیرۃ‘‘(۱)
(۱) أخرجہ مسلم  في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ وبیان صفتہ‘‘: ج ۱، ص:۲۱۸،رقم: ۵۹۶۔
وأما ماورد من الأحادیث في الأذکار عقیب الصلاۃ فلا دلالۃ فیہ علی الإتیان بہا قبل السنۃ، بل یحمل علی الإتیان بہا بعدہا؛ لأن السنۃ من لواحق الفریضۃ وتوابعہا ومکملاتہا فلم تکن أجنبیۃ عنہا، فما یفعل بعدہا یطلق علیہ أنہ عقیب الفریضۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب ہل یفارقہ الملکان‘‘: ج ۲، ص: ۲۴۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص446

 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...