65 views
نماز جمعہ کے بعد دعا سے قبل چندہ کرنا:
(۱۸۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام: ابھی کچھ دنوں سے مسجدوں میں جمعہ کی نماز کے بعد سلام پھیرتے ہی امام صاحب دعا کرانے کے بجائے چندہ کراتے ہیں اس کے بعد دعا کراتے ہیں جب کہ کچھ آدمیوں کا دعا کے بغیر بھی جانے کا اندیشہ ہے؟ امام صاحب کا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد فیضیاب، غازی آباد
asked Jan 16 in نماز / جمعہ و عیدین by javed1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض نماز کے فوراً بعد دعا ثابت ہے اور یہ وقت دعا کی قبولیت میں خاص اثر رکھتا ہے، چندہ کی وجہ سے اس فضیلت کو گنوانا درست نہیں ،چندہ دعا کے بعد کرنا چاہئے ہاں اتفاقاً ایسا کبھی ہوجائے تو حرج نہیں۔
’’قیل لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أي الدعاء أسمع قال جوف اللیل الآخر ودبر الصلوٰت المکتوبات‘‘(۲)
’’حدثنا محمد بن أبي یحي قال رأیت عبد اللّٰہ بن الزبیر ورأي رجلاً رافعاً یدیہ بد عوات قبل أن یفرغ من صلاتہ فلما فرغ منہا، قال: إن رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم لم یکن یرفع یدیہ حتی یفرغ من صلاتہ‘‘(۱)
(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الدعوات عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب‘‘: ج ۲، ص: ۲۷۹، رقم:۳۴۹۹۔
(۱)الطبراني، المعجم الکبیر، محمد بن أبي یحییٰ الأسلمي عن ابن الزبیر: ج ۱۳، ص: ۱۲۹، رقم: ۳۲۴۔(شاملہ)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص447

answered Jan 17 by Darul Ifta
...