27 views
مسبوق قعدہ اخیرہ میں التحیات کے بعد کیا پڑھے گا؟
(۶)سوال: حضرت مسبوق امام کے پیچھے امام کی آخری رکعت میں التحیات کے بعد کیا پڑھے گا؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرائیل، مرزا پور
asked Jan 18 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: التحیات پڑھ کر خاموش بیٹھا رہے، اور بہتر ہے کہ التحیات ٹھہرٹھہر کر پڑھے کہ اما م کے سلام پھیرنے کا وقت ہوجائے۔ جب امام سلام پھیرلے، تو کھڑا ہو اور اپنی نماز مکمل کرے۔(۳)

(۳) ومنہا أن المسبوق ببعض الرکعات یتابع الإمام في التشہد الأخیر، وإذا أتم التشہد لا یشتغل بما بعدہ من الدعوات، ثم ماذا یفعل؟  تکلموا فیہ … والصحیح أن المسبوق یترسل في التشہد حتی یفرغ عند سلام الإمام۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع في المسبوق واللاحق‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، زکریا دیوبند)
ولو فرغ المؤتم قبل إمامہ سکت اتفاقاً؛ وأما المسبوق فیترسل لیفرغ عند سلام إمامہ، وقیل یتم، وقیل یکرر کلمۃ الشہادۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ،  مطلب مہم في عقد الأصابع عند التشہد‘‘: ج ۲، ص: ۲۲۰، ۲۲۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص35

answered Jan 18 by Darul Ifta
...