26 views
مسبوق چھوٹی ہوئی تین رکعت کس طرح مکمل کرے گا؟
(۷)سوال: حضرت! امام کے پیچھے بقیہ تین رکعت کس انداز سے مکمل کریں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
فقط: والسلام
المستفتی: راشد حسن، دہلی
asked Jan 18 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جس کو امام کے پیچھے صرف ایک رکعت ملی، وہ امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں صرف تشہد پر اکتفاء کرے، امام کے سلام سے فارغ ہونے کے بعد مقتدی کھڑا ہو اور اپنی دوسری رکعت اسی طرح ادا کرے جس طرح چھوٹی ہے، یعنی ثناء وتعوذ وتسمیہ پڑھے، سورہ فاتحہ شروع کردے اور کوئی سورہ یاچند آیات پڑھے، پھر رکوع وسجدہ کرے اور بیٹھ جائے، تشہد پڑھے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو، سورہ فاتحہ پڑھے، کوئی سورہ یا چند آیات پڑھے اور پھر رکوع وسجدہ کرے اور اب سیدھا چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور صرف سورہ فاتحہ پڑھے، سورہ نہ ملائے اور رکوع وسجدہ کے بعد قعدہ اخیرہ کرے جس میں تشہد، درودشریف اور دعاء کے بعد سلام پھیردے۔(۱)
’’فمدرک رکعۃ من غیر فجر یأتي برکعتین بفاتحۃ وسورۃ وتشھد بینھما، وبرابعۃ الرباعي بفاتحۃ فقط ولایقعد قبلھا‘‘(۱)

(۱) ومنہا: أنہ لا یقوم إلی القضاء بعد التسلیمتین، بل ینتظر فراغ الإمام، کذا في البحر الرائق … ومنہا أنہ یقضی أول صلاتہ في حق القراء ۃ، وآخرہا في حق التشہد … ولو أدرک رکعۃ من الرباعیۃ، فعلیہ أن یقضي رکعۃ یقرأ فیہا الفاتحۃ والسورۃ، ویتشہد ویقضي رکعۃ أخریٰ کذلک، ولا یتشہد، وفي الثالثۃ بالخیار، والقراء ۃ أفضل، ہکذا في الخلاصۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع  في المسبوق واللاحق‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، زکریا دیوبند)
(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب فیما لو أتی بالرکوع والسجود أو بہما مع الإمام أو قبلہ أو بعدہ‘‘: ج ۲، ص: ۳۴۷، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص36

 

answered Jan 18 by Darul Ifta
...