27 views
ایک رکعت فوت ہونے کے بعد  جمعہ میں شریک ہونے والا جمعہ پڑھے گا یا ظہر؟
(۱۳)سوال: زید جمعہ کی نماز میں تاخیر سے مسجد پہونچا، اول رکعت فوت ہو گئی کیا وہ جمعہ کی جماعت میں شریک ہو سکتا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اب زید ظہر پڑھے گا۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نسیم فاروقی، دہرہ دون
asked Jan 18 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو شخص خطبہ کے وقت یا نماز جمعہ میں تشہد تک شریک ہو جائے ایسا شخص جمعہ کی نماز میں شامل ہو جائے، اور جمعہ کی نماز پوری کرے ظہر نہیں۔(۱)

(۱) عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من أدرک من الجمعۃ رکعۃ فلیصل إلیہا أخری۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’أبواب إقامۃ الصلوات والسنۃ فیہا، باب ما جاء فیمن أدرک من الجمعۃ رکعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۷۸، رقم: ۱۱۲۱)
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أدرک رکعۃ الجمعۃ فقد أدرکہا ولیضف إلیہا أخری۔ (أخرجہ الدار قطني، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۲۳، رقم: ۱۶۰۸)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص42

answered Jan 20 by Darul Ifta
...