17 views
امام قعدہ اخیرہ میں سہواً کھڑا ہو تو مسبوق کیا کرے؟
(۱۴)سوال: چار رکعت والی نماز میں اگر امام قعدہ اخیرہ کرکے سہواً کھڑا ہوجائے اور امام دو رکعت پوری کرے تو ان دو رکعتوں میں مسبوق امام کی اقتدا کرسکتا ہے یا نہیں؟ اور یہ دو رکعت مسبوق  کے حق میں کیا ہوگی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حنیف سیفی، دیوبند
asked Jan 18 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: قعدہ اخیرہ کے بعد اگر امام سہواً کھڑا ہوجائے تو مسبوق کو اس زائد نماز میں اقتداء جائز نہیں ہے اگر اقتدا کیا تو مسبوق کی نماز فاسد ہوجائیگی۔
’’قال في الدر ولو قام إمامہ لخامسۃ فتابعہ، إن بعد القعود تفسد، قولہ تفسد أي صلاۃ المسبوق لأنہ اقتداء في موضع الإنفراد الخ‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ … مطلب فیما لو أتی بالرکوع والسجود أو بہما الخ‘‘: ج۲، ص: ۳۵۰۔

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص43

 

answered Jan 20 by Darul Ifta
...