44 views
وتر کے بعد تراویح کی جماعت ہوئی تو وتر کا اعادہ کریں یا نہیں؟
(۷)سوال: رویت ہلال رمضان کا اعلان تاخیر سے ہوا لوگ وتر بھی پڑھ چکے تھے اب تراویح کی جماعت ہوئی تو کیا وتر بھی جماعت سے پڑھی جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: توفیق احمد، دیوبند
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اس صورت میں اگر تمام لوگوں نے وتر کی نماز پڑھ لی تھی تو تراویح کے بعد وتر کی جماعت نہ کی جائے کیوں کہ وتر کی نمازپہلے ادا ہوچکی ہے۔(۴)

(۴) وإذا صلی الوتر قبل النوم، ثم تہجد لا یعید الوتر لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا وتران في لیلۃ۔ (أحمد بن أحمد الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، ’’باب الوتر وأحکامہ‘‘: ص: ۳۸۶، ط: دار الکتاب، دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص304

answered Jan 29 by Darul Ifta
...