28 views
وتر میں رفع یدین کی حقیقت کیا ہے؟
(۸)سوال: ہمارے یہاں وتر نماز کے بارے میں مشہور یہ ہے کہ شب معراج میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تیسری رکعت وتر کی پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو والدین کا عذاب دیکھ کر رفع یدین کیا تو یہ صحیح ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ضمیر الاسلام قاسمی، مظفرنگر
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کتب حدیث میں اس کی کوئی اصل نہیں ملتی ہے ؛اس لئے اس پر اعتماد نہ کرنا چاہئے۔ (۱)

(۱) عن عائشۃ قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الصلح، باب إذا اصطلحوا علی صلح جود‘‘: ج ۱، ص:۳۷۱ رقم: ۲۶۹۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص305

answered Jan 29 by Darul Ifta
...