24 views
غیر رمضان میں وتر باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟
(۱۳)سوال: حضرات علماء کرام مسئلہ یہ ہے کہ رمضان میں تراویح کے بعد وتر جماعت سے پڑھی جاتی ہے تو کیا غیر رمضان کی وتر باجماعت پڑھ سکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عزیز الحق، ہریدوار
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: وتر کی جماعت غیر رمضان میں مکروہ تحریمی ہے۔ کبیری میں ہے۔
’’ولا یصلی أي الوتر بجماعۃ إلا في شہر رمضان، ومعناہ الکراہۃ دون عدم الجواز، لأنہ نفل من وجہ ولأنہ لم ینقل عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ولا عن أحد من الصحابۃ فتکون بدعۃ مکروہۃ‘‘ (۲)

(۲) إبراھیم الحلبي، حلبي کبیري، ’’فصل في النوافل‘‘: ص: ۳۶۴، دارالکتاب دیوبند۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص309

answered Jan 29 by Darul Ifta
...