72 views
رمضان میں وتر جماعت سے کیوں ہے؟
(۱۵)سوال: رمضان میں وتر کی نماز جماعت سے پڑھی جاتی ہے اور غیر رمضان میںجماعت سے کیوں نہیں پڑھی جاتی؟
فقط: والسلام
المستفتی: ساجد انور ، بلیا
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ مسنون ہے، جن راتوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تراویح پڑھائی تھی ان میں وتر بھی پڑھائی تھی اور صحابہ کرامؓ وتابعین سے رمضان میں وتر باجماعت کا اہتمام ثابت ہے اور عام دنوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرامؓ سے وتر باجماعت ثابت نہیں ہے۔
’’ثم بعد عدم کراہۃ الجماعۃ في الوتر في رمضان، اختلفوا في الأفضل، في فتاویٰ قاضي خان: الصحیح أن الجماعۃ أفضل ‘‘(۱)
’’الذي یظہر أن جماعۃ الوتر تبع لجماعۃ التراویح، وإن کان الوتر نفسہ أصلا في ذاتہ‘‘(۲)
’’ویوتر بجماعۃ في رمضان فقط، علیہ إجماع المسلمین، کذا في التبیین الوتر في رمضان بالجماعۃ أفضل من أدائہا في منزلہ وہو الصحیح‘‘(۳)

(۱) ابن الہمام، فتح القدیر: کتاب الصلاۃ،فصل في قیام شھر رمضان ج ۱، ص: ۴۸۷۔)
(۲) الحصکفي، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر و النوافل، مبحث صلاۃ التراویح‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۰۔)
(۳) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب التاسع في النوافل، فصل في التراویح‘‘: ج۱، ص:۱۷۶، زکریا دیوبند۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص310

answered Jan 29 by Darul Ifta
...