26 views
دعائے قنوت کی جگہ کچھ اور پڑھنا:
(۲۳)سوال: دعائے قنوت یاد نہیں رہتی اور یاد ہوتی بھی ہے تو غلط پڑھا جاتا ہے تو اس کی جگہ پر کوئی قرآنی سورت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ابوالحسن، مظفرنگر
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دعاء قنوت اور قنوتِ نازلہ وغیرہ یاد رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور جب تک صحیح یاد نہ ہو ’’ربنا آتنا في الدنیا حسنۃ وفي الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار‘‘ اس کی جگہ پڑھ لی جائے اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو سورۂ اخلاص وغیرہ {قل ہواللہ أحد اللّٰہ  الصمد} پوری سورت پڑھ سکتے ہیں۔(۲)

(۲) من لم یحسن القنوت یقول: ربنا آتنا في الدنیا حسنۃ وفي الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔ کذا في المحیط أو یقول: اللّٰہم اغفرلنا ویکرر ذلک ثلاثاً۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الثامن في صلاۃ الوتر‘‘: ج ۱، ص:۱۷۰، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص320

answered Jan 29 by Darul Ifta
...