22 views
وتر کی تیسری رکعت میں رکوع میں شرکت کرنے والا قنوت پڑھے گا یا نہیں؟
(۲۴)سوال: رمضان المبارک میں مسبوق کو وتر کی آخری رکعت رکوع میں ملی ہے اب جب اپنی وتر پوری کرے گا تو قنوت پڑھے گا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد فیروز، بیگوسرائے
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مذکورہ میں جب کہ وتر کی تیسری رکعت کے رکوع میں مسبوق شریک ہوا اور تیسری رکعت اس نے پالی تو تیسری رکعت میں اس کے آنے سے پہلے جو کچھ امام نے کیا ہے یہ مسبوق اس کا پانے والا کہلائے گا اس لیے مسبوق مذکور امام کے بعد اپنی دو رکعت ادا کرے مگر قنوت نہیں پڑھے گا۔(۱)

(۱) قولہ : فیقنت مع إمامہ فقط: لأنہ آخر صلاتہ، ومایقضیہ أولہا حکما في حق القراء ۃ وما أشبہھا وہو القنوت۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص321

answered Jan 29 by Darul Ifta
...