27 views
نماز وتر میں دعائے قنوت کے بجائے سورۂ اخلاص پڑھنا:
(۲۶)سوال: نماز وتر میں سورۂ اخلاص دعاء قنوت کے قائم مقام ہوسکتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد سہیل اشرف، بجنور
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وبا للّٰہ التوفیق: سورۂ اخلاص کا دعاء قنوت کے قائم مقام ہونا منقول نہیں ہے، تاہم اگر کسی کو اس کے علاوہ کچھ یاد ہی نہ ہو تو وہ سورۂ اخلاص ہی پڑھ لے۔
’’ومن لا یحسن القنوت یقول: ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار وقال ابواللیث: یقول: اللہم اعفرلي، یکررہا ثلاثا وقیل یقول یا رب ثلثا۔ً ذکرہ في الذخیرۃ‘‘ (۲)

(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل، مطلب في منکر الوتر والسنن أو الإجماع‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۳، زکریا دیوبند۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص322

answered Jan 29 by Darul Ifta
...