31 views
جمعۃ الوداع میں قنوت نازلہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
(۲۷)سوال: جمعۃ الوداع میں قنوت نازلہ پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ محمد صغیر احمد ، چرتھاول
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: احناف کے نزدیک صرف فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنا مسنون ہے، جمعہ کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنا سنت نہیں ہے۔
’’وہو صریح في أن قنوت النازلۃ عندنا مختص بصلاۃ الفجر، دون غیرہا من الصلوات الجہریۃ أو السریۃ‘‘ (۱)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’باب الوتر والنوافل، مطلب في القنوت النازلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹، زکریا دیوبند۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص323

answered Jan 29 by Darul Ifta
...