25 views
دعاء قنوت اور عیدین کی دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر سنت ہے یا واجب؟
(۲۸)سوال: وتر میں دعاء قنوت کے وقت کہی جانے والی تکبیر اور عیدین کی دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر کہنا سنت ہے یا واجب؟ جواب تحریر فرما کر ممنون فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی:محمد ابراہیم، گورکھپور
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دعاء قنوت کے لیے اور عیدین کی دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر سنت ہے، البتہ دعاء قنوت واجب ہے۔(۱)

(۱) إن المراد بہ تکبیرۃ الافتتاح ولأن الأمر للایجاب وما ورأہا لیس بفرض۔ (زین الدین ابن نجیم، البحر الرائق: ج ۱، ص: ۲۹۰، سعید کمپنی کراچی)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص324

answered Jan 29 by Darul Ifta
...