94 views
تراویح کی اخیر رکعت میں قنوت نازلہ پڑھنا:
(۲۹)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:
زید تراویح کی اخیر رکعت میں قنوت نازلہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھتا ہے تو کیا اخیر رکعت میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ اور درود شریف پڑھ سکتا ہے ؟ قنوت نازلہ کے اخیر میں درود شریف ہے کیا؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قنوت نازلہ میں درود شریف ہے کیا؟ حدیث قرآن کی روشنی میں مدلل جواب فرمائیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد راشد حسین، ایم پی
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہمارے یہاں بہتر اور راجح تو یہی ہے کہ قنوت نازلہ صرف فجر کی نماز میں پڑھی جائے مگر چوں کہ بعض علماء نے دوسری جہری نمازوں میں بھی جائز کہا ہے اس لیے تراویح میں اگر قنوت نازلہ پڑھ لی تو بھی نماز درست ہوگئی۔
قنوت نازلہ میں درود شریف کا پڑھنا بھی جائز ہے کیوں کہ درود شریف کے پڑھنے سے دعاء جلد قبول ہوتی ہے۔
’’وقال الحافظ أبو جعفر الطحاوي: إنما لا یقنت عندنا في صلاۃ الفجر من غیر بلیۃ، فإن وقعت فتنۃ أو بلیۃ فلا بأس بہ، فعلہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم؛ وأما القنوت في الصلوات کلہا للنوازل فلم یقل بہ إلا الشافعي، وکأنہم حملوا ما روي عنہ علیہ الصلاۃ والسلام أنہ قنت في الظہر والعشاء کما في مسلم‘‘
’’وأنہ قنت في المغرب أیضاً کما في البخاري علی النسخ لعدم ورود المواظبۃ والتکرار الواردین في الفجر عنہ علیہ الصلاۃ والسلام اھـ۔ وہو صریح في أن قنوت النازلۃ عندنا مختص بصلاۃ الفجر دون غیرہا من الصلوات الجہریۃ أو السریۃ‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، رد المحتار علی الدرالمختار، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹۔)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص324

answered Jan 29 by Darul Ifta
...