46 views
دعائے قنوت کی جگہ سورۂ فاتحہ پڑھنا:
(۳۱)سوال:  وتر میں دعائے قنوت کی جگہ سورۂ فاتحہ پڑھ لی اور سجدہ سہو بھی نہ کیا تو کیا اس کی نماز ہوگئی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عادل شاہ، دیوبند
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: وتر کی تیسری رکعت میں رکوع سے قبل تکبیر کے بعد کوئی بھی دعا جو کلام الناس کے مشابہ نہ ہو پڑھی جاسکتی ہے، دعاء قنوت کی جو مشہور دعا وتر میں پڑھی جاتی ہے ’’اللھم إنا نستعینک‘‘ وہ دعا  پڑھنا سنت ہے واجب نہیں ہے۔ اس لیے اس کی جگہ اگر کسی نے کوئی سورہ پڑھ لی، یا کوئی دعا پڑھ لی، یا سورۂ فاتحہ پڑھ لی تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی، اس لیے آپ کی نماز درست ہوگئی۔
’’ولیس في القنوت دعاء مؤقت، کذا في التبیین۔ و الأولی أن یقرأ: اللّہم إنا نستعینک، و یقرأ بعدہ :اللّہم اہدنا فیمن ہدیت۔ و من لم یحسن القنوت یقول: رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِیْ الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ کذا في المحیط۔ أو یقول: اللّہم اغفرلنا، و یکرر ذلک ثلاثاً، وہو اختیار أبي اللیث، کذا في السراجیۃ‘‘(۱)
’’(قولہ: ویسن الدعاء المشہور) قدمنا في بحث الواجبات التصریح بذلک عن النھر۔ وذکر في البحر عن الکرخي أنّ القنوت لیس فیہ دعاء مؤقت، لأنہ روي عن الصحابۃ أدعیۃ مختلفۃ، و لأنّ المؤقت من الدعاء یذھب برقۃ القلب … ومن لا یحسن القنوت یقول: ربنا آتنا في الدنیا حسنۃ۔ الآیۃ۔ وقال ابو اللیث یقول: اللھم اغفرلي، یکررھا ثلاثا، وقیل یقول : یارب ثلاثا، ذکرہ في الذخیرۃ اھـ۔‘‘(۲)
’’وھو أن یقول: اللھم انا نستعینک ونستھدیک ونستغفرک ونتوب إلیک ونؤمن بک … الخ ویجوز أن یقتصر في دعاء القنوت علی نحو قولہ: {رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِیْ الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ} أو یقول یا رب ثلاثا أو اللھم اغفرلي ثلاثا لأنہ غیر مؤقت في ظاھر الروایۃ مطلقا سواء کان یحسن الدعاء أولا‘‘(۳)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ، ’’الباب الثامن في صلاۃ الوتر‘‘: ج۱، ص: ۱۷۰، زکریا دیوبند۔)
(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘ : ج ۲، ص: ۴۴۲، ۴۴۳۔)
(۳) الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوی علی مراقي الفلاح: ج ۱، ص: ۲۸۰۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص326

 

answered Jan 29 by Darul Ifta
...