22 views
فجر کی نماز میں دعاء قنوت پڑھنا:
(۳۳)سوال: آج کل فجر کی نماز میں دعاء قنوت بکثرت ہمارے امام صاحب پڑھتے ہیں؛ لہٰذا دعاء قنوت پڑھنا کیسا ہے؟ اور یہ کس امام کا مذہب ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ذاکر قاسمی، میدپور، میرٹھ
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حوادثات اور فتنوں کے وقت صبح کی نماز میں دعاء قنوت احناف کے یہاں بھی جائز ہے۔
’’لما رواہ الإمام أبوحنیفۃ رحمہ اللّٰہ عن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لم یقنت في الفجر قط إلا شہراً واحدا لم یر قبل ذلک ولا بعدہ وإنما قنت فی ذلک الشہر یدعوا علی أناس من المشرکین وکذا في الصحیحین أنہ علیہ الصلاۃ والسلام قنت شہرا یدعوا علی قوم من العرب ثم ترکہ‘‘(۱)

(۱) ابن نجیم، البحر الرائق: ج ۲، ص: ۴۴۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص328

 

answered Jan 29 by Darul Ifta
...