25 views
قنوت نازلہ پڑھنے کے بعد رکوع میں تین تسبیح کی بقدر ٹھہرنے سے نماز ہوگئی یا نہیں؟
(۳۴)سوال: امام قنوت نازلہ کے بعد رکوع میں چلا گیا اور تین تسبیح کہنے کے برابر پڑھ کر یاد آنے پر سجدہ کیا اور پھر بغیر سجدہ سہو کیے سلام پھیر دیا نماز ہوئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری محمد راغب، مرزاپور پول
asked Jan 29 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں تاخیر رکن کی بناء پر سجدہ سہو واجب تھا اور وہ نہیں کیا گیا تو ترک واجب لازم آیا پس ترک واجب کی بناء پر اعادہ واجب ہوگا۔(۲)

(۲)أوإعادتہا بترکہ عمدا أي ما دام الوقت باقیا وکذا في السہو إن لم یسجد لہ وإن لم یعدہا حتی خرج الوقت تسقط مع النقصان، وکراہۃ التحریم، ویکون فاسقا آثما وکذا الحکم في کل صلاۃ أدیت مع کراہۃ التحریم … والمختار أن المعادۃ لترک واجب نفل جابر والفرض سقط بالأولی، لأن الفرض لا یتکرر کما في الدر وغیرہ۔ ویندب إعادتہا لترک السنۃ۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، فصل في بیان واجب الصلاۃ‘‘: ص: ۲۴۷، ۲۴۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص329

answered Jan 29 by Darul Ifta
...