17 views
فرض کے کتنی دیر بعد تک سنت پڑھ سکتا ہے؟
(۱۰)سوال: ایک آدمی فرض نماز پڑھتا ہے، فرض نماز کے بعد سنت کتنی دیر بعد تک پڑھ سکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ایوب چودھری، سہارنپور
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں فرض کے بعد بلا تاخیر سنتیں پڑھ لینی چاہئیں، اگر کسی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو وقت کے اندر اندر سنتیں پڑھ لینی چاہئیں، وقت کے بعد سنتوں کی قضاء نہیں ہے۔(۱)

(۱) (قولہ إلا بقدر اللہم الخ) لما رواہ مسلم والترمذي عن عائشۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہا قالت: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لا یقعد إلا بمقدار ما یقول ’’اللہم أنت السلام ومنک السلام، تبارکت یا ذا الجلال والإکرام‘‘ وأما ما ورد من الأحادیث في الأذکار عقیب الصلاۃ فلا دلالۃ فیہ علی الإتیان بہا قبل السنۃ بل یحمل علی الإتیان بہا بعدہا۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب ھل یفارقہ الملکان؟‘‘: ج ۲، ص: ۲۴۶، زکریا دیوبند)
ویکرہ تاخیر السنۃ إلا بقدر ’’اللہم أنت السلام الخ‘ وقال الحلواني لا بأس بالفصل بالأوراد واختارہ الکمال۔ قال الحلبي: إن أرید بالکراہۃ التنزیہیۃ ارتفع الخلاف۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص:۲۴۶، ۲۴۷ زکریا ،دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص355

 

answered Jan 30 by Darul Ifta
...