18 views
سنت مؤکدہ کا ترک کرنا:
(۱۴)سوال: کسی نے مجھے بتایا کہ اگر سنت چھوڑدیں جیسے کہ ظہر سے قبل چار رکعت تو  اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ جواب حوالہ سے دیں تاکہ میں ان کو دکھا سکوں۔
فقط: والسلام
المستفتی: طفیل احمد، جرولی شیر پور
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو سنت مؤکدہ ہیں یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بطریق مواظبت ثابت ہیں ان کو ترک کرنے کی عادت بنا لینا باعث گناہ ہے، البتہ کبھی اگر اتفاقاً چھوٹ جائیں تو حرج نہیں ہے،(۱) ظہر سے قبل چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں ان کو چھوڑنے سے گناہ ہوگا،(۲) جو سنن غیر موکدہ ہیں وہ نفل کے درجہ میں ہیں ان کو ترک کرنے سے کوئی گناہ لازم نہیں آتا ہے۔

(۱) قلت: لکن کونہ سنۃ مؤکدۃ لا یستلزم الإثم بترکہ مرۃ واحدۃ بلا عذر، فیتعین تقیید الترک بالاعتیاد والإصرار توفیقاً بین کلامہم کما قدمناہ، فإن الظاہر أن الحامل علی الإصرار علی الترک ہو الاستخفاف بمعنی التہاون وعدم المبالاۃ، لا بمعنیٰ الاستہانۃ والاحتقار۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدرالمختار: ’’باب صفۃ الصلاۃ: مطلب في قولہم الاسائۃ دون الکراہۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۱، زکریا دیوبند)
الذي یظہر من کلام أہل المذہب أن الإثم منوط بترک الواجب أو السنۃ المؤکدۃ علی الصحیح لتصریحہم بأن من ترک سنن الصلوات الخمس قیل لا یأثم، والصحیح أنہ یأثم۔ (الحصکفي، رد المحتار  مع الدرالمختار: کتاب الطہارۃ ’’سنن الوضوء: مطلب في السنۃ وتعریفہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۰)
و یجاب عنہ بأن السنۃ المؤکدۃ بمنزلۃ الواجب في الإثم بالترک کما صرحوا بہ کثیرا۔ وصرح بہ في المحیط ہنا وأنہ لا یجوز ترک السنن المؤکدۃ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۸۶، زکریا دیوبند)
(۲) لأن فیہا وعیداً معروفاً قال علیہ الصلاۃ والسلام: من ترک أربعاً قبل الظہر لم تنلہ شفاعتي۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۸۶، زکریا دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص359

 

answered Jan 30 by Darul Ifta
...