18 views
جمعہ کے دن وقت سے پہلے سنت پڑھنا:
(۱۶)سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں: سعودی عرب میں جمعہ کے دن وقت سے تیس، چالیس منٹ قبل پہلی اذان ہوجاتی ہے اور وقت شروع ہوتے ہی اذان ثانی کے بعد خطبہ شروع ہوتا ہے سنت پڑھنے کا وقت نہیں ملتا کیا پہلی اذان کے بعد جو وقت سے پہلے دی جاتی ہے سنت پڑھ سکتے ہیں مدلل جواب ہو تو بہتر ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ ثاقب اعظمی
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: ظہر کا وقت شروع ہونے سے قبل سنت موکدہ معتبر نہیں، وقت ہونے کے بعد ہی ادا کی جائے یا جمعہ کے بعد ان سنتوں کو پڑھ لیں، اس کی گنجائش ہے۔(۱)

(۱) أما الأول: فوقت جملتہا وقت المکتوبات لأنہا توابع للمکتوبات فکانت تابعۃ لہا في الوقت ومقدار جملتہا إثنا عشر رکعۃ …۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في الصلاۃ المسنونۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۳۶، مکتبہ: زکریا، دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص361

answered Jan 30 by Darul Ifta
...