29 views
ظہر کی دو رکعت سنت پر سلام پھیر دیا اور جماعت میں شریک ہوگیا،
اب سنت دو رکعت پڑھے گا یا چار رکعت؟
(۱۷)سوال: زید نماز ظہر سے پہلے کی سنت پڑھ رہا تھا کہ نماز ظہر کی جماعت کھڑی ہوگئی زید نے دور رکعت پوری ہونے پر سنت کا سلام پھیر دیا، تو نماز کے بعد زید دو رکعت سنت پڑھے گا یا چار رکعت سنت پڑھے گا۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسامہ، دیوبند
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئول عنہا میں چار رکعت پڑھے گا اور وہ دو رکعت اس کی نفل ہوگئی وہ ان سنتوں (چار سنت قبل الظہر) میں محسوب نہیں ہوں گی۔(۲)

(۲) قد استدل قاضي خان لقضاء سنۃ الظہر بما عن عائشۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہا أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا فاتتہ الأربع قبل الظہر قضاہن بعدہ۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب إدراک الفریضۃ، مطلب ھل الإسائۃ دون الکراھۃ أو أفحش، ج ۲، ص: ۵۱۳)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص361

answered Jan 30 by Darul Ifta
...