27 views
جمعہ کا خطبہ شروع ہونے کے بعد سنت پوری کرے یا درمیان میں چھوڑ دے؟
(۲۰)سوال: اگر ظہر کی نماز شروع ہو جائے یا سنت مؤکدہ پڑھنے کی حالت میں نماز جمعہ کا خطبہ شروع ہوجائے تو سنت پوری کرے یا دو رکعت پر سلام پھیردے شرعی حکم کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جمال الدین، کشمیری
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں دو رکعت پر سلام پھیردے یا چار رکعت مختصر قرات پڑھ کر سنت پوری کرے دونوں صورتیں جائز ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ دو رکعت پر سلام پھیرے؛ البتہ اگر تیسری رکعت شروع کردی ہو تو چار رکعت اختصار کے ساتھ پوری کرلے۔(۱)

(۱) قال في البحر: وما في الفتح: من أنہ لو خرج وہو في السنۃ یقطع علی رأس رکعتین ضعیف، وعزاہ قاضي خان إلی النوادر قلت: وقدمنا في باب إدراک الفریضۃ ترجیح مافي الفتح أیضا، وأن ہذا کلہ حیث لم یقم إلی الثالثۃ، وإلا فإن قیدہا بسجدۃ أثم وإلا فقیل: یتم، وقیل: یقعد ویسلم۔ (الحصکفي، رد المحتار مع  الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ج ۳، ص: ۳۵)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص363

answered Jan 30 by Darul Ifta
...