24 views
سنت پڑھنے کے لیے جگہ بدلنا:
(۲۱)سوال: زید فرض پڑھنے کے بعد دوسری جگہ سنت پڑھنے کے لیے یا تو گردنیں  پھلانگ کر یادوسرے نمازی کو اپنی جگہ سے ہٹا نے پر اصرار کرتا ہے، کیا فرض کے علاوہ دوسری جگہ سنت پڑھنا ضروری ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نزاکت حسین، دہلی
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر اسی جگہ پر سنت پڑھ لی جائیں جہاں پر فرض نماز پڑھی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، جگہ بدلنا صرف بہتر ہے، لیکن اگر جگہ خالی ہو تو اس استحباب پر عمل کرنا بہتر ہے، لیکن اگر جگہ خالی نہ ہو تو گردنیں پھلانگنا یا کسی دوسرے کو اس کی جگہ سے ہٹا کر جگہ بدلنا درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: أیعجز أحدکم إذا صلی أن یتقدم أو یتأخر أو عن یمینہ، أو عن شمالہ یعنی السبحۃ۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، رقم: ۸۵۴؛ وأخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’کتاب إقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیھا، باب ما جاء في صلاۃ النافلۃ حیث تصلی المکتوبۃ ‘‘رقم: ۱۴۱۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص364

answered Jan 30 by Darul Ifta
...