31 views
ظہر سے قبل کی متروکہ سنت کب پڑھے؟
(۲۶)سوال: امام صاحب دیر میں مسجد میں آئے اور سنت ظہر پڑھے بغیر جماعت کرادی تو اس میں کوئی کراہت تو نہیں ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابراہیم، دیوبند
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسا کرنا جائز ہے اس میں کوئی کراہت نہیں۔ حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اگر ظہر کی نماز سے قبل چار سنت نہیں پڑھ سکتے تھے تو بعد میں پڑھ لیا کرتے تھے؛ لہٰذا ایسی صورت میں امام کو چاہئے کہ فرض کے بعد دو سنت پڑھ کر فوت شدہ چار سنتیں ادا کرے۔(۱)

(۱) عن عائشۃ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا لم یصل أربعاً قبل الظہر صلاھن بعدہا۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ، باب آخر‘‘: ج۱، ص ۹۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص368

answered Jan 30 by Darul Ifta
...