22 views
عصر اور عشاء سے قبل کی سنت کے دوران جماعت کھڑی ہوگئی؟
(۳۶)سوال: عصر اور عشاء سے قبل سنت مستحبہ شروع کی اور جماعت کھڑی ہوجانے پر  دو رکعت پر سلام پھیردیا تو سنت ادا ہوگئی یا نہیں؟
فقط والسلام
المستفتی: ولی محمد، ارریہ
asked Jan 30 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر موقع ہو تو چاروں رکعت پوری کرے اگر موقع نہ ہو تو دو رکعت بھی کافی ہے عشا و عصر سے قبل چار رکعت یا دو رکعت دونوں پڑھ سکتا ہے۔
’’ویستحب أربع قبل العصر، وقبل العشاء وبعدہا بتسلیمۃ وإن شاء رکعتین‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۵۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص378

answered Jan 30 by Darul Ifta
...