31 views
شب قدر وشب برأت میں جمع ہوکر نوافل وغیرہ پڑھنا:
(۳۸)سوال: شب قدر ، شب معراج اورشب برأت میں مسجدوں میں جمع ہوکر نوافل وظائف پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شفیع الرحمن، دہلی
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: شب قدر و شب برأت کا احیاء مستحب ہے، یہ راتیں عند اللہ بہت متبرک ہیں ان میں جتنی عبادت کی جائے بہت زیادہ اجر وثواب ہے، لیکن نوافل باجماعت نہ پڑھنی چاہئے،(۱) کیوں کہ یہ بدعت ومکروہ ہے اور کسی خاص اجتماع کی بھی ضرورت نہیں ہے۔(۲) فرداً فرداً نوافل، تلاوت کرنا چاہئے؛ البتہ شب معراج کی نہ تعیین ہے نہ کوئی فضیلت، اس میں عبادت کا خصوصی اہتمام بدعت ہے۔(۳)

(۱) واعلم أن النفل بالجماعۃ علی سبیل التداعي مکروہ۔ (إبراہیم حلبي، حلبي کبیري، ’’تتمات من النوافل‘‘: ج ۱، ص: ۴۳۲، سہیل اکیڈمی پاکستان)
(۲) وکل ہذہ بدع ومنکرات لا أصل لہا في الدین ولا مستندلہا من الکتاب والسنۃ ویجب علی أہل العلم أن ینکروہا وأن یبطلوا ہذا العبادات ما استطاعوا۔ (الکشمیري، معارف السنن، ’’باب التشدید في البول‘‘: ج ۱، ص: ۲۶۶)
قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فہو رد۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الاعتصام: باب إذا اجتہد العامل أو الحاکم فأخطأ‘‘: ج ۲، ص: ۱۰۹۲، رقم: ۱۷۱۸)
(۳) ویکرہ الاجتماع علی إحیاء لیلۃ من ہذہ اللیالي۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في تحیۃ المسجد الخ‘‘: ص: ۴۰۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص380

answered Jan 31 by Darul Ifta
...