49 views
حنفی شخص کا حرمین شریفین میں تہجد کی نماز باجماعت میں شریک ہونا:
(۴۳)سوال: حرمین میں جو قیام اللیل کی نماز باجماعت ادا کی جاتی کیا حنفی اس میں شامل ہو سکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شعیب، محی الدین پور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حرمین میں جو قیام اللیل کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، حنفی کے لیے اس میں شامل ہونا درست ہے؛ اس لیے کہ جو ائمہ اس نماز کی جماعت کرتے ہیں ان کے مذہب میں وہ نماز مشروع ہے مکروہ نہیں۔
’’الحنابلۃ قالوا: أما النوافل فمنہا ما تسن فیہ الجماعۃ وذلک کصلاۃ الاستسقاء والتراویح والعیدین ومنہا ما تباح فیہ الجماعۃ: کصلاۃ التہجد‘‘(۱)

 (۱)حاشیۃ الفقہ علی المذاہب الاربعۃ، ’’البلوغ وہل تصح إمامۃ الصبي‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۲، دار الغد الجدید
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص384

answered Jan 31 by Darul Ifta
...