19 views
اشراق کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنا:
(۴۷)سوال: ایک شخص بعد طلوع آفتاب اشراق کی نماز چار رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھتا ہے بعض حضرات کہتے ہیں کہ دو دو رکعت پڑھنی چاہیے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد رضوان، دیوبند
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دو دو رکعت پڑھنا زیادہ بہتر ہے اور چار رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھ لیں تو بھی درست ہے۔(۱)

(۱) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی الغداۃ في جماعۃ، ثم قعد یذکر اللّٰہ حتی تطلع الشمس، ثم صلی رکعتین کانت لہ کأجر حجۃ وعمرۃ قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: تامۃ تامۃ تامۃ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب السفر، باب ذکر ما یستحب من الجلوس في المسجد بعد صلاۃ الصبح حتی تطلع الشمس‘‘: ج ۱، ص:۱۳۰)
عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن اللّٰہ تبارک وتعالیٰ أنہ قال: ابن آدم إرکع لي أربع رکعات من أول النہار أکفک آخرہ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الوتر، باب ما جاء في صلاۃ الضحیٰ‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۸، نعیمیہ دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص387

answered Jan 31 by Darul Ifta
...