20 views
عشاء بعد کی نوافل بیٹھ کر پڑھنا:
(۵۰)سوال: عشاء کی نماز کے بعد کے نوافل حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر پڑھے ہیں یا کھڑے ہوکر اور اس طرح پڑھنے سے آدھا ثواب ملے گا یا پورا؟
فقط: والسلام
المستفتی: ذوالفقار علی قاسمی، مظفرنگر
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگرچہ یہ نوافل بیٹھ کر پڑھے ہیں، مگر کوئی دوسرا شخص بغیر عذر اگر بیٹھ کر پڑھے گا، تو اس کو آدھا ثواب ملے گا۔ روایت ہے کہ تمہاری نماز بیٹھے ہونے کی حالت میں اس کے کھڑے ہونے کی نماز کے نصف کے برابر ہے۔(۱)
ہاں! اگر کوئی شخص اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت سے بیٹھ کر پڑھے گا، تو اس کو دو ثواب ملیں گے، نفلوں کا اور اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا۔
’’عن أنس رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خرج، فرأی أناسا یصلون قعودا، فقال: صلاۃ القاعد علی النصف من صلاۃ القائم‘‘(۱)

(۱) عن عبد اللّٰہ بن عمرو عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: صلاۃ الجالس علی النصف من صلاۃ القائم۔
(أخرجہ أحمد، في مسندہ، ’’الجزء الحادی عشر،مسند عبداللّٰہ ابن عمر‘‘: ج ۱، ص: ۴۰۷، رقم: ۶۸۰۳)
(۱) أخرجہ ابن ماجۃ، في سننہ، ’’کتاب إقامۃ الصلوات و السنۃ فیھا، باب صلاۃ القاعد علی النصف من صلاۃ القائم‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۸، رقم: ۱۲۳۰۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص389

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...