21 views
عورتیں صلاۃ التسبیح جماعت سے پڑھیں یا تنہا:
(۵۱)سوال: مشہور ہے کہ عورتیں جمعہ کے دن جماعت سے صلاۃ التسبیح پڑھتی ہیں یہ طریقہ صحیح ہے یا الگ الگ نماز ادا کریں۔
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الستار ، سہارنپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صلاۃ التسبیح عورتیں جماعت سے نہ پڑھیں نفل نماز کی جماعت نہیں ہوتی ہے، عورتیں یہ نماز علیحدہ علیحدہ جماعت کے بغیر پڑھیں اسی میں بڑا ثواب ہے۔(۲)

(۲) ولا ینبغي أن یتکلف لالتزام ما لم یکن في الصدر الأول، کل ہذا التکلف لإقامۃ أمر مکروہ، وہو أداء النفل بالجماعۃ علی سبیل التداعي، فلو ترک أمثال ہذہ الصلوات تارک لیعلم الناس أنہ لیس من الشعار فحسن اھـ۔ وظاہرہ أنہ بالنذر لم یخرج عن کونہ أداء النفل بالجماعۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’باب الوتر والنوافل، مطلب في کراہۃ الإقتداء‘‘: ج ۲، ص:۵۰۱)
(ولا یصلي الوتر و) لا (التطوع بجماعۃ خارج رمضان) أي یکرہ ذلک علی سبیل التداعي۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص:۵۰۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص390

answered Jan 31 by Darul Ifta
...