16 views
بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع کیسے کریں؟
(۵۹)سوال: بیٹھ کر نفل پڑھنے میں رکوع کیسے کریں رکوع کرنے میں سرین زمین سے اٹھ جائے یا زمین سے سرین لگی رہے کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شکیل احمد ، میرٹھ
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: بیٹھ کر نفل پڑھنے میں جب رکوع کیا جائے تو سرین کو پیروں سے جدا نہ کیا جائے یعنی اٹھایا نہ جائے؛ بلکہ رکوع کے لیے کمر کو جھکایا جائے یہ مسنون ہے۔(۱)

(۱) ویجعل السجود أخفص من الرکوع، کذا في فتاویٰ قاضي خان حتی لو سوی لم یصح۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ج ۱، ص: ۱۹۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص399

answered Jan 31 by Darul Ifta
...