25 views
تہجد کی ہر رکعت میں سورت کے بعد سورۂ اخلاص کا تکرار کرنا:
(۶۱)سوال: تہجد کی نماز میںاگر ہر رکعت میں ایک سورت کے بعد سورۂ اخلاص ملائے اور اسے بار بار پڑھے تو کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عارف قاسمی، سہارنپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فقہاء نے فرائض میں تکرار سورت کو مکروہ لکھا ہے؛ لیکن نوافل میں تکرار سورت درست ہے؛ اس لیے سورۂ اخلاص کا مکرر پڑھنا شرعاً درست ہے، لیکن اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔(۱)

(۱) یکرہ تکرار السورۃ في رکعۃ واحدۃ من الفرض…… وقید بالفرض لأنہ لایکرہ التکرار في النفل۔ (أحمد بن محمد الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، کتاب الصلاۃ، فصل في المکروھات،ص: ۳۵۲)
(۲) ویکرہ تکرار السورۃ في رکعۃ واحدۃ في الفرائض ولابأس في التطوع۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا ج۱، ص:۱۶۶، مکتبہ فیصل دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص400

answered Jan 31 by Darul Ifta
...