18 views
تہجد کا پابند وتر جماعت سے پڑھے یا تنہا تہجد کے وقت:
(۶۳)سوال: ایک شخص تہجد کا پابند ہے تو کیا رمضان میں وتر جماعت سے پڑھنی چاہئے یا تہجد میں تنہا وتر پڑھے؟                        فقط: والسلام
المستفتی: مستری نور الحسن، دیوبند
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس شخص کو رمضان میں وتر کی نماز جماعت کے ساتھ ہی پڑھنی چاہئے کہ اس میں جماعت کا ثواب ملتا ہے یہ ہی بہتر ہے۔(۱)

(۱) ولا یصلي الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان، إن الجماعۃ في التطوع لیست بسنۃ یفید عدمہ۔ (الحصکفي ، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۰)
ویؤتر بجماعۃ في رمضان فقط، علیہ إجماع المسلمین۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثامن في صلاۃ الوتر‘‘: ج ۱، ص: ۱۷۶، ط: المکتبۃ الفیصل دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص402

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...