17 views
تہجد فوت ہو جائے تو کب قضاء کرے؟
(۶۴)سوال: اگر کوئی شخص نماز تہجد کا عادی ہو اور وہ قضا ہو جائے، تو اس کی قضاء پڑھنے کا کیا وقت ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حبیب احمد ، سانپلہ کلاں، سہارنپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تہجد کی نماز سنت ہے اور سنت کی قضاء نہیں ہوتی، ہاں اگر کوئی شخص پورے سال سنت کا عادی ہو اور کسی دن آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے اس کی تہجد کی نماز فوت ہو جائے تو طلوع آفتاب کے بعد اشراق کے وقت سے دوپہر سے پہلے پہلے اتنی ہی رکعات پڑھ لے تو امید ہے کہ تہجد کے ثواب سے محروم نہیں ہوگا۔(۲)
’’وکان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا صلی صلاۃ أحب أن یداوم علیہا وکان إذا غلبہ نوم أو وجع عن قیام اللیل صلی من النہار اثنتي عشرۃ رکعۃ‘‘(۳)

(۲) من قام عن حزبہ أو نام عن شيء فقرأہ بین صلاۃ الفجر وصلاۃ الظہر کتب لہ کأنہا قرأہ من اللیل۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ج۲، ص۳۱۵،رقم: ۷۴۷)
(۳) أخرجہ مسلم، في صحیحہ: ج ۱، ص: ۵۱۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص402

answered Jan 31 by Darul Ifta
...