34 views
صلاۃ التسبیح میں ’’ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ العلي العظیم‘‘ پڑھنا:
(۶۷)سوال: صلاۃ التسبیح میں ’’ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ العلي العظیم‘‘ اصل تسبیح کے ساتھ ملا سکتا ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ضمیر الدین خاں، میرٹھ
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حدیث کی روایتوں میں محض وہی الفاظ ہیں جن کو صلاۃ التسبیح میں لوگ پڑھتے ہیں۔ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر۔ مگر بعض روایات میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں اس لیے اگر کوئی شخص ’’ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ العلي العظیم‘‘ بھی پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔(۱)

(۱) قولہ وأربع صلاۃ التسبیح الخ … وہي أربع بتسلیمۃ أو تسلیمتین، یقول فیہا ثلاثمأۃ مرۃ سبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا إلہ إلا اللّٰہ واللّٰہ أکبر وفي روایۃ زیادۃ : ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ، الخ۔ (ابن عابدین، ردالمحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص:۴۷۱، مکتبہ سعید کراچی)
عن ابن عباس رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم قال للعباس بن عبد المطلب: یا عباس یا عماہ ألا أعطیک ألا أمنحک ألا أحبوک ألا أفعل بک عشر خصال … أن تصلي أربع رکعات الخ۔ (أخرجہ أبوداؤد في سننہ، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ التسبیح،ج۱، ص۱۸۳، ۱۸۴ )

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص404

answered Jan 31 by Darul Ifta
...